کوئی ہوتا ہے یوں بھلا دل کا
جیسے آنکھیں ہیں آئنہ دل کا
ایک پنجرہ ہے ایک کمرے میں
اور پنجرے میں ہے ہما دل کا
ایک خوشبو سے اب مہکتا ہوں
اور خوشبو میں ہے پتہ دل کا
آپ بیٹھے ہیں آ کے پہلو میں
آپ سے ہے یہ سلسلہ دل کا
اب تو ہوتی ہے بات وٹسپ پر
اب تو رہتا ہے رابطہ دل کا
کون دیتا ہے یوں جگہ دل میں
کون دیتا ہے راستہ دل کا
اب تو ذد پر چراغ رکھا ہے
اب ہے اپنوں سے واسطہ دل کا





